ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ لااینڈ شریعہ

ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ لااینڈ شریعہ
ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ لااینڈ شریعہ

 صوابی:ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ لااینڈ شریعہ اور شعبہ صحافت کی طالبات کی جانب سے شروع کی جانے والی پہلی انٹرپینورر کیفے ایوز سپ اینڈ شپ کے افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی کا کہنا تھا کہ یوسفزیوں کی سرزمین صوابی خوراک کے حوالے سے کافی زرخیز ہے کیونکہ جہاں مہمان نوازی کی خاصیت لوگوں میں ہوگی وہاں آپ کو بہترین خوراک مہیا ہوگا۔ آج پہلے انٹرپینوررکیفے میں طالبات کی جانب سے بہترین گھریلو خوراک کی فراہمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ طالبات کے لئے یونیورسٹی ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے پہلے مرحلے میں آج طالبات نے شروعات کرلی اب یونیورسٹی انتظامیہ کی منصوبہ بندی ہے کہ وہ اپنے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کو بھی مواقع فراہم کریں جو طالبات بزنس کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ آگے آئیں اور ہمارےساتھ ائیڈیاز ڈسکس کریں ہم انہیں مواقع فراہم کریں گے کیونکہ دنیا بھر میں بزنس کو ایک اہمیت حاصل ہے اّن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دس فی صد لوگ ہی ملازمتوں سے وابستہ ہوں گے باقی سب اپنا بزنس ہی چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کیفے ٹیریا کمیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے یہ کام ممکن ہوا اور آج طالبات کو یونیورسٹی میں باہر کی خوراک سے نجات مل گئی اب انہیں گھر کی بنائی گئی اشیا ہی یونیورسٹی میں دستیاب ہوں گی۔.

Post a Comment

Previous Post Next Post